منظور پشتین اور محسن داوڑ کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

 
0
132

انسداد دہشتگردی کی خصوسی عدالت نے پی ٹی ایم کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے میں مفرور ملزمان کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ مفرور ملزمان منظور پشتین اور محسن داوڑ کی عدم گرفتاری پر عدالت برہم ہوگئی۔
عدالت نے مقدمے میں مفرور ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر وارنٹ سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا اور مقدمے کی سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کردی۔
پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر پر شاہ لطیف تھانے میں 2018 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔