ڈیوٹی ٹیکس کلیئر کروانے کا معاملہ ، کسٹم افسران ،دو امپورٹرز کے خلاف مقدمات درج

 
0
150

 اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کارگو سیکشن سے ڈیوٹی ٹیکس قیمتی موبائل فونز کلیئر کروانے کا معاملہ ،کسٹم اے ایف یو امپورٹ سیکشن نے اپنے افسران،دو امپورٹرز کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔
مقدمات انسپکٹر کسٹم اے ایف یو امپورٹ اسلام آباد ایئرپورٹ کی مدعیت میں درج کئے گئے ،
مقدمات میں کسٹم ایکٹ 1969کی مختلف دفعات کے تحت درج کئے گئے
مقدمات5216 قیمتی سمارٹ فون ٹیکس بغیر کلیئر کرانے پر درج کئے گئے
مقدمات میں کہا گیا کہ ٹیکس ادا نہ کرنے سے ملکی خزانے کو مجموعی طور پرسات کروڑ 69لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچا،ملزمان نے قبضہ میں لئے گئے 8299موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبرز بھی کسٹم ریکارڈ سے ضائع کئے۔ملزمان نے 11783 فون امپورٹ کئے،ڈیوٹی ٹیکس صرف 6201 کا ادا کیا،ملزمان نے 5576موبائل فونز ٹیکس ادا کئے بغیر کلیئر کروائے،ملزمان نے ٹیکس بغیر کلیئر کروائے موبائلز کا پی ٹی اے سے سرٹیفیکیٹ آف کمپلائنس بھی حاصل کرلیا،
مقدمات ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ اسلام آباد کی کنٹراونشن رپورٹ کی بنیاد پر درج ہوئے ۔
مقدمات میں میسرز پاک چائنا ٹریڈرزاسلام آباد،الحمد انٹرپرائزز کراچی کو نامزد کیا گیا ۔
مقدمات میں کسٹم کے اسسیمنٹ افسران فائزہ نعیم،ایفان یونس،صائمہ سویٹی کا نامزد کیا گیا ۔
مقدمات میں پرنسپل آپریشن ضیا حسن اور ایفان یونس کو بھی ملزم نامزد کیا گیا