اسمبلیوں کی تحلیل ،پی ٹی آئی کو بھی اپنے چیئرمین کے اعلان پر اعتماد نہیں

 
0
147

پاکستان تحریک انصاف کو اپنے ہی چیئرمین عمران خان کے اعلان پر اعتماد نہیں ۔
کل کے لبرٹی چوک میں جلسے کے اشتہار پر پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے لکھا ہے کہ دونوں اسمبلیوں کے تحلیل ہونے کا اعلان متوقع ہے۔

پی ٹی آئی کے آفیشلر ٹویٹر اکاونٹ پر شیئر کیے گئے اشتہار میں لکھا گیا ہے کہ 17 دسمبر کو لبرٹی چوک میں جلسہ ہوگا
جبکہ پنجاب اور کے پی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بارے میں اہم اعلان کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اپنی نیوز کانفرنس اور تقاریر میں متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ وہ 17 دسمبر کو لبرٹی چوک میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ لیکن پی ٹی آئی نے اپنے چیئرمین کی بات یعنی حتمی اعلان کی بجائے متوقع لکھا ہے کہ اعلان ہو بھی سکتا ہے نہیں بھی۔