کورونا وائرس: ملک بھر میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 21 ہزار501 جبکہ 5,782 مریض صحتیاب

 
0
367

اسلام آباد 05 مئی 2020 (ٹی این ایس): نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 9857 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ایک ہزار 315 افراد میں اس مرض کی تصدیق ہوگئی۔

نجاب میں سب سے زیادہ 8103 جب کہ سندھ میں 7882 مریض ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 3288، گلگت میں 372، بلوچستان میں 1321، اسلام آباد میں 464 جب کہ آزاد کشمیر میں 71 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔

مزید 24 افراد جاں بحق

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کا شکار مزید 24 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 486 ہوگئی ہے۔ سندھ میں 138، پنجاب میں 136، خیبر پختونخوا میں 185، اسلام آباد 4، بلوچستان 21 اورگلگت بلتستان میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

سندھ

سندھ سے آج کورونا وائرس کے مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اموات بھی سامنے آئیں ہیں۔

صوبے میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 7,882 اور جاں بحق افراد کی تعداد 137 ہوگئی ہیں۔

پنجاب

پنجاب میں آج اب تک کورونا کے مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول نےکی۔

صوبے میں کورونا کےکیسز کی مجموعی تعداد 8103 اور اموات 136 تک جا پہنچی ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا وائرس کے مزید 49 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 464 ہوگئی ہے جب کہ شہر میں وائرس سے اب تک 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں پیر کو کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 185 تک جاپہنچی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں مزید 159 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3288 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت نے بتایاکہ صوبے میں اب تک کورونا سے 856 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں پیر کو مزید 103 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1321 ہوگئی۔

صوبے میں اب تک 21 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 197 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں پیر کو مزید 8 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 372 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال ہوا ہے جبکہ اب تک 279 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے پیر کو کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم اتوار کو مزید 5 میں کورونا وائرس پایا گیا جس کے بعد علاقے میں کورونا کے کیسز کی تعداد 71 ہو گئی ہے، 44 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں