سماجی سوشل ورکر حسینہ قریشی کی جانب سے مستحق افراد کی مدد کا سلسلہ جاری

 
0
11086

مکلی ٹھٹھہ میں غریب،مستحق سفید پوش افراد میں راشن، کپڑے ،50بچوں میں عیدی تقسیم
نمود ونمائش کے بغیر غریبوں کی امداد کاکام عبادت سمجھ کر کرتی رہوں گی، حسینہ قریشی کی گفتگو

کراچی 09 مئی 2020 (ٹی این ایس): سماجی سوشل ورکر حسینہ قریشی کی جانب سے مکلی ٹھٹھہ میں غریب،مستحق سفید پوش افراد کی مدد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ سماجی سوشل ورکر حسینہ قریشی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہیں ،قائد تعلیم فانڈر ٹرسٹی اسلامیہ کالج عبدالرحمن قریشی کی حسینہ قریشی کی صحافیوں سے گفتگو۔ سماجی سوشل ورکر حسینہ قریشی نے مکلی میں درگاہ حضرت عبداللہ شاہ صحابیؒ: کی درگاہ پر حاضر دی اور وہاں کے موجودہ خلفیہ رجب علی کے ہمراہ تقریبا 200افراد میں راشن تقسیم اور افطاری کا اہتما م کیا، ان کے ہمراہ شیر علی, آل سندھ پیرا میڈیکل اسٹاف کے سلمان میمن، منیجر نور خان، فرحان علی ،نورین باجی بھی موجود تھے۔ ٹھٹھہ میں غریب،مستحق سفید پوش افراد کی مدد کا سلسلہ مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے اس سلسلے میں کپڑے اور راشن کے پیکٹ تیار کرکے ضرورمندوں کے گھر پہنچارہے ہیں، اس کے ساتھ بچوں میں عیدی اور کیک کے پیکٹ بھی تقسیم کئے۔ بچوں میں عیدی تقریب 50بچو ں میں 30ہزار کی عیدی بھی تقسیم کی۔ اس کے ساتھ ساتھ افطاری کیلئے بریانی ،فروٹ کے ساتھ ساتھ وسیع کھانے کا بھی اہتمام کیا ، خلفیہ رجب علی نے کہا کہ یہاں کے غریب عوام بہت ہی پریشان ہے جو لاک ڈاو¿ن سے شدید متاثر ہورہی ہے، ہم نے حسینہ قریشی سے رابطہ کرکے ان کو درگارہ حضرت عبداللہ شاہ صحابی میں دعوت دی تھی، انہوں نے ہمارے دعوت قبول کرتے ہوئے یہاں دورہ کیا ، اس کے بعد یہاں کے غریبوں لوگوں کیلئے راشن ، عیدی، کپڑے اور اس کے ساتھ ساتھ افطار پارٹی کا بھی اہتمام کیا۔حسینہ قریشی ننے صحافیوں کو بتایا کہ جو میں غربیوں لوگوں کیلئے کام کررہی ہیں اس کو عبادت سمجھ کررہی ہوں اور آئندہ بھی اسی محنت، لگن اور ہمت سے کام کر رہے ہیں، اللہ اور اس کی مخلوق کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے بغیر نمود و نمائش کے عوام کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔