سٹی پولیس کی بڑی کاروائی گن پوائنٹ پر سنیچنگ کرنے والا 2 رکنی گینگ گرفتار

 
0
351

راولپنڈی 09 مئی 2020 (ٹی این ایس): سٹی پولیس کی بڑی کاروائی گن پوائنٹ پر سنیچنگ کرنے والا 2 رکنی گینگ گرفتار، ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے 30 قیمتی موبائل، مختلف وارداتوں میں چھینی گئی رقم مبلغ 113000 روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد، ملزمان راولپنڈی کے مختلف علاقوں بالخصوص مری روڈ، سٹی ،وارث خان، گنجمنڈی اور نیو ٹاون کے گردونواح میں اسلحہ کی نوک پر وارداتیں کرتے تھے، سٹی پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کے خلاف کاروائی ایس ایچ او سٹی اور ٹیم نے کی۔ ملزمان کا سٹی، گنجنڈی، وارث خان اور نیو ٹاون کے علاقوں میں سنیچینگ کی وارداتوں کا انکشاف۔ گرفتار ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کر دیا گیا ہے، ڈکیت گینگ کی گرفتاری پولیس کے لئیے ایک چیلنج تھی، رائے مظہر اقبال ایس پی راول نے کہا ہے کہ ملزمان کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کا پتہ لگا کر ان کو بھی گرفتار کیا جاۓ گا، سی پی او محمد احسن یونس کی ایس پی راول رائے مظہر اقبال اور سٹی پولیس کو شاباش، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت