راولپنڈی(ٹی این ایس) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر رانا رفاقت خان نے کہا ہے کہ 7ستمبر پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے فخر کا دن ہے

 
0
74

 پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر رانا رفاقت خان نے کہا ہے کہ 7ستمبر پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے فخر کا دن ہے اس دن اسلام کے عظیم سپاہی شھید ذوالفقار علی بھٹو نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دے کر تاریخ رقم کردی تھی۔ اس فیصلے کے بعد عاملی طاقتیں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف ہو گئی اور جس کی سزا شھید ذولفقار علی بھٹو کو پھانسی کی صورت میں دی گئی ہم اسلام کے عظیم سپاہی کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ رانا رفاقت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو خوشحالی دینگے۔ ملک کے آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج جو ملک کے معاشی حالات ہیں اس کےذمہ دار صرف عمران خان ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور ہمیشہ عوام کو ریلیف دینے کی پالیسی اختیار کرتی ہے ۔