SHO ائیرپورٹ ملک کاشف کی ہمراہ ٹیم فوری کاروائی اہل علاقہ کا CPO راولپنڈی سمیت پولیس کو خراج تحسین تھانہ ائیر

 
0
320

راولپنڈی 08 جون 2022 (ٹی این ایس): SHO ائیرپورٹ ملک کاشف کی ہمراہ ٹیم فوری کاروائی اہل علاقہ کا CPO راولپنڈی سمیت پولیس کو خراج تحسین تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ سے ایم ایس سی کی طالبہ کے گن پوائنٹ پر اغواء کے واقعہ پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا نوٹس، راولپنڈی پولیس کی فوری کاروائی، اغواء کاروں کی گاڑی کا تعاقب کرکے مغویہ کو حضرو اٹک سے بازیاب کروا لیا، طالبہ کے اغواء میں ملوث 02مرکزی ملزمان سمیت 05ملزمان گرفتار، اسلحہ اور زیر استعمال گاڑی برآمد، خواتین پر تشدد، زیادتی یا اغواء جیسے واقعات براداشت نہیں ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ سے ایم ایس سی کی طالبہ کے گن پوائنٹ پر اغواء کے واقعہ پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا نوٹس، ائیرپورٹ راولپنڈی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اغواء کاروں کی گاڑی کا تعاقب کرکے مغویہ کو حضرو اٹک سے بازیاب کروا لیا، طالبہ کے اغواء میں ملوث 02مرکزی ملزمان سمیت 05ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے اسلحہ اور زیر استعمال گاڑی برآمدکرلی،گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزمان چوہدری عاقب اور امان جبکہ ساتھیوں میں عابد، راشد اور فہد شامل ہیں،واقعہ کی اطلاع پر ڈی ایس پی سول لائنز اظہر شاہ اور ائیر پورٹ پولیس نے گاڑی کا تعاقب کیا، پولیس نے اغواء کاروں کی گاڑی کے مسلسل تعاقب کے بعد حضرو اٹک میں ملزمان کو گرفتار کرکے مغویہ کو باحفاظت بازیاب کیا، مغویہ کی بازیابی کے دوران ملزمان نے پولیس سے مزاحمت بھی کی جس سے ایس ڈی پی او سول لائنز اظہر حسین شاہ بھی زخمی ہوئے، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے مغویہ کی بحفاظت بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوہاب،ایس ڈی پی اوسول لائنز اور ائیر پورٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین پر تشدد، زیادتی یا اغواء جیسے واقعات برداشت نہیں ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔
یاد رھے ملک کاشف نہایت محنتی قابل ایس ایچ اوز کی فہرست میں آتے ہیں جو قبل ازیں بھی بہت تھانوں میں بطور ایس ایچ او رہ چکے ہیں . جن میں مشکل ترین کیس حل کر کے راولپنڈی پولیس کی قابلیت کا لوھا منوانے میں کردار ادا کر چکے ھیں ۔ CPO راولپنڈی کی طرف سے ملک کاشف کی بطور SHO تعیناتی کو سراھا جا رھا ھے