عالمی سب میرین کیبل میں فنی خرابی

 
0
177

اسلام آباد 08 جون 2022 (ٹی این ایس): مصر اور اٹلی کے قریب عالمی سب میرین کیبل میں پیدا ہونے والی فنی خرابی کے باعث پاکستان سمیت دنیا کے کئی دیگر ممالک میں انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہوئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق فنی خرابی مصر کے قریب ڈبل اے ون اور سیم فائیو کیبل میں سامنے آئی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق عالمی سب میرین کیبل کی بحالی کا کام جاری ہے البتہ پاکستان میں انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کو گزشتہ کئی گھنٹوں سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صارفین سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے حوالے سے بھی پریشانی کا شکار ہیں۔