وزیراعظم ہاوس کو تعلیمی ادارہ بنانے پر پیپلز پارٹی کی اہم ترین رہنما نے وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

 
0
690

یہ وزیر اعظم ہاوس ہے ،آپکی ذاتی جائیداد نہیں ،جائیں اور جاکر بنی گالہ والے محل کو تعلیمی ادارہ بنائیں،نفیسہ شاہ

اسلام آباد : :وزیراعظم ہاوس کو تعلیمی ادارہ بنانے پر پیپلز پارٹی کی اہم ترین رہنما نفیسہ شاہ نے وزیر اعظم کو کھری کھری سنادیں۔پپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ یہ وزیر اعظم ہاوس ہے ،آپکی ذاتی جائیداد نہیں ۔جائیں اور جاکر بنی گالہ والے محل کو تعلیمی ادارہ بنائیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے وزیر اعظم ہاوس کو تعلیمی ادارہ بنانے کے اعلانات پر جہاں عوام کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے وہیں سیاسی مخالفین اس اقدام پر بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے میں مصروف ہیں۔

ان سیاسی مخالفین میں سے ہی ایک پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ ہے جو وزیر اعظم ہاوس کو تعلیمی ادارہ بنانے کے اعلان پر پھٹ پڑیں ۔انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار سوشل میڈیا پر کیا

انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاوس ،وزیر اعظم عمران خان کی ملکیت نہیں ہے۔

جائیں اور جا کر اپنے بنی گالہ والے محل کو تعلیمی ادارہ بنائیں۔یہ گھر ریاستی اثاثہ ہے اور پاکستانی عوام اور آنے والے وزراء اعظم کی ملکیت ہے۔ یاد رہے کہ آج صبح وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کو پوسٹ گریجویٹ طلبا کے لیے ایک اعلیٰ درجے کا تعلیمی ادارہ بنایا جائے گا۔ وزیراعظم ہاؤس ایک ہزار 96 کینال پر محیط ہے جس پر سالانہ 47 کروڑ روپے خرچ آتا ہے ،اسی لیے اس کو اعلیٰ درجے کا تعلیمی ادارہ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے اور اس کو تعلیمی ادارہ بنانے کے لیے وزیراعظم ہاؤس کے پیچھے موجود اراضی پر تعمیرات ہوں گی۔