پاکستان کی کابل میں خودکش حملے کی شدید مذمت

 
0
334

اسلام آباد اگست 16(ٹی این ایس)ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے کابل میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دہشتگرد حملے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ،جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں، ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعاگو ہیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور متوقع وزیراعظم عمران خان نے بھی کابل میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے ۔یاد رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے تعلیمی ادارے پر خود کش حملے میں 48 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے ۔