راولپنڈی (ٹی این ایس) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کی کارروائی — پولینڈ ورک ویزے کے نام پر 12 لاکھ روپے کا ویزہ فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار

 
0
11

راولپنڈی (ٹی این ایس): ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل) راولپنڈی نے پولینڈ ورک ویزہ فراڈ کیس میں ملزم احسان اللہ ولد سجاد گل کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

تحقیقات سے ثابت ہوا کہ ملزمان 1۔ ذیشان عباسی ولد نور الرحمٰن اور 2۔ احسان اللہ ولد سجاد گل نے مل کر شکایت کنندگان عاطف علی ولد شرافت حسین اور خرم شہزاد ولد ریاضت خان سے پولینڈ ورک ویزہ فراہم کرنے کے بہانے بارہ لاکھ روپے (نقد اور بینک کے ذریعے) وصول کیے اور وعدے کے مطابق ویزہ فراہم کرنے میں ناکام رہے۔

ملزم کے خلاف ایمیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعات 18 اور 22 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ دوسرے ملزم ذیشان عباسی کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ مقدمے کی تفتیش انسپکٹر حمیرا ارباب، ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی راولپنڈی، انجام دے رہی ہیں۔

ایف آئی اے اسلام آباد زون کا عزم ہے کہ ہیومن ٹریفکنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔