ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی چوہدری محمد طارق جاوید کا اشفاق احمد رانا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی اور دیگر کے ہمراہ اڈیالہ جیل کا دورہ

 
0
465

اسلام آباد 12 مئی 2020 (ٹی این ایس): چوہدری محمد طارق جاوید ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ہمرا اشفاق احمد رانا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی، شاہد اعوان سینئر سول جج راولپنڈی اور یاسر محمود چوہدری سول جج راولپنڈی بسلسلہ انسپکشن جیل ہذا پر تشریف لائے۔ معزز جج صاحبان جب جیل پہنچے تو ثاقب نذیر چوہدری سینئر سپرنٹنڈنٹ جیل اور محمد اکرم ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے معزز مہمانوں کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور جیل کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ معزز مہمانوں نے جیل میں کورونا وائرس کے متعلق کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جیل انٹری پوائنٹ پر کورونا وائرس فرنٹ ڈیسک کا معائنہ کیا اور سکریننگ مشین، سینی ٹائزر، ماسک، گلوز اور دیگر احتیاطی انتظامات کو دیکھ کر جیل انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔ معزز جج صاحبان نے خواتین وارڈ، کچن اسیران، جیل ہسپتال، بی کلاس اور تمام بیرکس کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے، اس کے علاوہ جیل ہسپتال کے دورہ کے موقع پر ہسپتال میں قائم کورونا آئسولیشن سنٹر کا بھی معائنہ کیا اور کورونا کی ادویات و حفاظتی اقدامات کو دیکھ کر تعریف کی۔

انھوں نے جیل کے اندر اسیران کو دیا جانے والا کھانا چیک کیا اور کھانے کے معیار کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔
چوہدری محمد طارق جاوید ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار 20 اسیران کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم صادر فرمایا، حسب فاضل جج صاحب نے 20 اسیران کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔