کرونا وائرس سے بچاؤ کے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں،، قاضی جمیل الرحمٰن

 
0
255

قبضہ و لینڈ مافیا، منشیات ڈیلروں وغیر قانونی اسلحہ ڈیلروں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے، ڈی آئی جی ہزارہ

پولیس کے دفاتر اور تھانہ جات میں آنے والے سائلین کی التجاکو افسران بالا خود سنیں، ڈی آئی جی ہزارہ

ایبٹ آباد 15 مئی 2020 (ٹی این ایس): ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ قاضی جمیل الرحمن کی سربراہی میں ضلع ہریپور کے پولیس افسران کی اعلی سطح میٹنگ کا انعقاد۔ میٹنگ میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات،منشیات فروشی کی روک تھام، مجرمان اشتہاری کی گرفتاری، قبضہ و لینڈ مافیا و دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن سید عنایت علی شاہ، ایڈیشنل ایس پی ہیڈ کواٹر ذوالفقار خان جدون اورتمام ایس ڈی پی اوزنے بھی شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے ہریپور پولیس کی جانب سے کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات اور ضلع بھر میں کرائم کی صورتحال کے حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ کو تفصیلی بریفنگ پیش کی اسکے ساتھ تمام ایس ڈی پی اوز نے بھی اپنے سرکل کے حوالے سے پولیس کی کارکردگی اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ کو آگاہ کیا۔ڈی آئی جی ہزارہ نے ہریپور پولیس کی کارگردگی کو سراہا۔ڈی آئی جی ہزارہ نے ہریپور کے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات میں مزید بہتری لانا ہوگا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پولیس کو مزید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے سرکل میں بازاروں و دیگر خرید و فروخت کی جگہوں کا دورہ کرے لو گوں کو ماسک پہننے کا پابند بنائے سماجی فاصلہ کو قائم رکھے۔کرونا وائرس کے خلاف جاری اس جنگ میں حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کاروائیوں کو جاری و ساری رکھا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے تھانہ جات کی روزمرہ کی پراگراس کو چیک کیا کرے اور ہفتہ وار ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ بھی کریں کسی بھی شخص کیخلاف کوئی جھوٹا مقدمہ درج نہ کیا جائے میرٹ کی بنیاد پر کیس کی تفتیش کی جائے تھانہ جات کی پراگراس کو مزید بہتر بنایا جائے اگر کوئی پولیس اہلکار اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں کوتاہی کرتا ہے تو ڈی پی او کے نوٹس میں لگاکر اسکے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔مجرمان اشتہاری کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا جائے۔ ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ کے زریعے شیڈول فور میں شامل لوگوں پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ان کی نقل و حرکت کا مکمل ریکارڈ رمحفوظ کیا جائے،لینڈ و قبضہ مافیا،منشیات ڈیلروں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کاروئیاں کی جائیں ہرممکن کوشش کی جائے کہ امن و امان کی صورتحال قابو میں رہے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے درخواست گزاروں کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ پولیس کے دفاتر اور تھانہ جات میں آنے والے سائلین کی التجاکو افسران بالا خود سنیں اور ان کے مسائل و شکایات کو قانون کے مطابق حل کر کے پایا تکمیل تک پہچائیں۔بعد ازیں ڈی آئی جی ہزارہ نے تھانہ سٹی میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری و مال مسروقہ کی برآمدگی کرنے اور تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود میں گاڑیوں میں مسافروں کولوٹنے والے گروہ کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکارو ں کو بہترین حکمت عملی و کارکردگی پر نقد انعام و تعریفی اسناد سے بھی نوازا۔