حکومتِ پنجاب نے سرکاری ملازمین کو عید کے موقع پر خوشخبری سنادی

 
0
324

لاہور 16 مئی 2020 (ٹی این ایس): پنجاب میں سرکاری ملازمین کیلیے بڑی خوشخبری آگئی ، حکومت پنجاب کی جانب سے عید پر ایک ہفتہ کی تعطیلات دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کو عید تعطیلات کی تجویز بھجوا دی گئی، تجویز کے مطابق 25 مئی بروز پیر سے 31 مئی اتوار تک چھٹیاں ہوں گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں منظوری دی جائے گی، اجلاس میں راجہ بشارت اسلم اقبال اور دیگر اہم افراد شریک ہیں ، جس میں عید کی تعطیلات میں ٹرانسپورٹ اور پارکوں کو بند رکھنے کی تجویز زیر غور ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی باضابطہ منظوری کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب اسکا نوٹی فیکشن جاری کرے گی۔

خیال رہے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد لاہور سمیت پنجاب میں کیسز و اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے،لاک ڈاؤن میں نرمی کے پہلے 5 روز میں پنجاب میں 2824کیس رپورٹ ہوئے، لاہور میں 1618 کیسز سامنے آئے۔