تنگوانی میں زیادتی کی شکار ہونے والا 8 سالہ معصوم بچی کے اصل ملزمان گرفتار نہ ہوسکے

 
0
929

تنگوانی پولیس نے رشوت کے عیوض چشم پوشی کرلی ملزمان نے ورثہ پر پنچایتی جرگے کے ذریعے مسلے کو ختم کرنے کے لیے سرگرم ۔
زیادتی کی شکار ہونے والی معصوم بچی رابیہ کی حالت مسلسل تشویشناک ۔ پولیس نے دباؤ کم کرنے کے لئے عیوضی دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔
تنگوانی 16 مئی 2020 (ٹی این ایس): تنگوانی ایک دن قبل درندہ صفت ملزمان کیا ہاتھوں زیادتی کی شکار ہونے والے اصل ملزم کو پولیس گرفتار کرنے میں ناکام رہا جبکہ ملزم کے والد کو پولیس نے گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے ۔ بااثر افراد کے جانب سے بچی کو ملزم کے ساتھ کارو کاری کا الزام دیا گیا ہے ۔ جبکہ قبائلی رسم کے تحت 8 سالہ معصوم بچی رابیہ کو کاری قرار دے کر اس کا پنچایتیں جرگے کے ذریعے فیصلہ کرنے کے لئے بااثر افراد نے بچی کے ورثہ کو رضامند کرنے کے لیے بھاگ دوڑ شروع کر دی ۔ جبکہ حد پولیس نے بھاری رشوت کے عوض اپنے آنکھوں میں چشمہ لگا دیا ۔ الزام تلے آئے ہو ملزم کے والد نے بااثر افراد کولے کر متاثرہ خاندان کے پاس پہنچا اور جرگے کے ذریعے مسئلہ کو ختم کرنے کے لیے بھاگ دوڑ شروع کر دی تاہم باخبر ذرائع کے مطابق معصوم بچی رابیا کے والد جونسال بکھرانی نے بھی بچی پر الزام عائد کرکے جرگے کے لیے رضامندی ظاہر کیا ہے جس کا کچھ روز کے اندر کاروکاری کے ذریعے جرگہ کیا جائے گا اور بعد میں ملزمان کے خلاف داخل کیس سے بچی کے والد دستبردار ہو گے ۔ جبکہ تنگوانی کے سیاسی سماجی مذہبی اور شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے اصل ملزم کو گرفتار کرکے پھانسی دینے کا مطالبہ کیا تا کہ آنے والے وقت میں کبھی بھی ایسا سانحات رونما نہ ہو سکے ۔