جیکب آباد میں دیرینہ تنازع پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا

 
0
243

تنگوانی 13 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): جیکب آباد میں دیرینہ تنازع پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مولاداد تھانے کی حدود قصبہ دوست محمد بروہی میں دیرینہ تنازع پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 45سالہ شخص علی حسن بروہی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کی تاحال واقع کا مقدمہ درج نہ ہو سکا تھا،ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تھی