آر اے بازار پولیس کی اہم کاروائی، دھوکہ دہی سے خود کو پولیس سب انسپکٹر ظاہر کرنے والا شخص افغانی باشندے سمیت گرفتار

 
0
317

راولپنڈی 16 مئی 2020 (ٹی این ایس): آر اے بازار پولیس کی اہم کاروائی، دھوکہ دہی سے خود کو پولیس سب انسپکٹر ظاہر کرنے والا شخص افغانی باشندے سمیت گرفتار، وائرلیس سیٹ اور منشیات برآمد، مقدمات درج، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سرتاج نے اپنے آپ کو دھوکہ دہی سے پولیس کاسب انسپکٹر ظاہر کیا جو تحقیقات پر غلط ثابت ہوا، ملزم سرتاج کے پی کے محکمہ پولیس سے برخاست شدہ ہے، ملزم سرتاج کی تلاشی لینے پر 80 گرام چرس، 50 گرام آئس ، وائرلیس سیٹ اور سروس کارڈ برآمد ہوا، ملزم کے ساتھی نور ولی سے 110 گرام ہیروئن برآمد ہوئی،ملزم تحقیقات پر افغانی باشندہ پایا گیا۔ ملزمان کے خلاف جعل سازی، فارنر ایکٹ اور منشیات کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کیے گئے۔ ایس پی پوٹھوہار سید علی نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔