حکومت خیبر پختونخوا نے گیارہ افسران کے تبادلوں و تقرریوں کے احکامات جاری کردیئے

 
0
480

پشاورجولائی21(ٹی این ایس )حکومت خیبر پختونخوا نے گیارہ افسران کے تبادلوں و تقرریوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ سٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق اے اے سی شانگلہ جاوید اقبال(پی ایم ایس۔بی ایس۔18)کو تبدیل کر کے بحیثیت ڈی او(ایف اینڈ پی) شانگلہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈی او(ایف اینڈ پی) شانگلہ سرفراز خان(پلاننگ آفیسر بی ایس۔17) کو اپنی اگلی تعیناتی کے لئے پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسی طرح اے اے سی کوہستان پیر محمد(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کی بحیثیت اے سی پہاڑ پور ڈی آئی خان، اے اے سی سوات جان محمد(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کی بحیثیت اے سی مٹہ سوات،اے اے سی دیر لوئر عامر حسن(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کی بحیثیت اے سی الائی بٹگرام، اے اے سی پشاور سہیل عزیز(پی ایم ایس۔بی ایس۔17)کی بحیثیت اے سی پالاس کوہستان،اے اے سی دروش چترال یوسف خان(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کی تعیناتی بحیثیت اے سی کلاچی ڈی آئی خان، اے سی داسو کوہستان محمد عابد(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کی خدمات ای اینڈ ایس ای ڈیپارٹمنٹ کی صوابدید پر رکھ دی گئی ہے اور اے اے سی کوہستان محمد ایاز(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کی بحیثیت اے سی داسو کوہستان،اے اے سی پشاور طارق محمود(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کی بحیثیت اے سی الپوری شانگلہ اور اے سی الائی بٹگرام بصیر علی رحمان (پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کو ای اینڈ اے رپورٹ کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔