چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کی دوسری کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

 
0
257

اسلام آباد 09 جون 2020 (ٹی این ایس): چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کا دوسرا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا، شہریار آفریدی میں 29 مئی کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین کشمیر کمیٹی اور سابق وزیر شہریار آفریدی کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا، ذرائع وزارت قومی صحت کا کہنا ہے کہ شہریار آفریدی بدستور قرنطینہ میں رہیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 روز میں شہریار آفریدی کا دوسرا ٹیسٹ کیا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ منفی آنے پر شہریار آفریدی قرنطینہ سے باہر نکل سکیں گے۔

خیال رہے کہ شہریار آفریدی میں 29 مئی کو کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، ان کی اہلیہ اور ان کے گھر کے 2 ملازمین میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

دوسری جانب وفاقی و صوبائی وزار میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ سنگین صورت اختیار کرتا جا رہا ہے، اب تک متعدد وزرا اور صوبائی و قومی اسمبلی اراکین کووڈ 19 سے متاثر ہو چکے ہیں۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔