بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے حوالے سے اہم خبر

 
0
339

اسلام آباد 09 جون 2020 (ٹی این ایس): ذرائع کے مطابق 336 ملکی وغیر ملکی پروازوں کی ذریعے 39 بیرون ممالک پھنسے 63 ہزار 834 پاکستانیوں کو واپس لایا چا چکا ہے۔ مسافروں کو لانے کے لیے قومی ایئر لائنزکی 238،غیرملکی ایئر لائنز نے 98 پروازیں آپریٹ کیں۔

پی آئی اے کے پروازوں کے ذریعے ساڑھے 46 ہزار، غیرملکی ایئر لائنز سے 17 ہزار 332 پاکستانیوں کی وطن واپسی ہوئی۔ پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے یو اے ای سے 124،قطر 36،سعودی عرب سے 63پروازیں آپریٹ کی گئیں۔ یو اے ای سے ملکی وغیر ملکی پروازوں کے ذریعے 24 ہزار178،قطر سے 7ہزار 948 پاکستانیوں کی وطن واپسی ہوئی۔

دوسری جانب سعودی عرب سے 15 ہزار969،عمان سے 3 ہزار 315پاکستانی وطن واپس پہنچے، ملائشیا سے 1 ہزار 42، برطانیہ 2 ہزار993، امریکہ سے 918،چین سے 853 پاکستانیوں کو واپس لایا گیا ہے۔