تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا بخاری اور ان کے اہلخانہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

 
0
352

اسلام آباد 16 جون 2020 (ٹی این ایس): میڈیا رپورٹس کے مطابق سمیرا بخاری کے شوہر اور ساس سسر کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کی انہوں نے تصدیق کی۔

ایم پی اے سمیرا بخاری کا کہنا تھا کہ طبعیت ناساز ہونے پر انہوں نے کورونا کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔

ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سمیرا بخاری اور ان کے گھر والوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ کچھ وائرس سے انتقال بھی کرگئے۔