چین سے ایک اور طیارہ طبی سامان لے کر اسلام آباد پہنچ گیا

 
0
246

اسلام آباد 16 جون 2020 (ٹی این ایس): چین سے ایک اور طیارہ طبی سامان لے کر اسلام آباد پہنچ گیا، چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وینٹی لیٹرسے زیادہ آکسیجن کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین سےکوویڈ19کےطبی سامان کی پاکستان منتقلی کاسلسلہ جاری ہے، ایک اور خصوصی طیارہ چین سے طبی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا۔

اس حوالے سے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اور این ڈی ایم اے کی طرف سے چین کے شکر گزار ہیں، کورونا وائرس کی روک تھام اور مریضوں کے علاج کیلئے وینٹی لیٹرز سے زیادہ آکسیجن کی ضرورت ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ کورونا ٹیسٹنگ کے سامان کی ملک میں کوئی کمی نہیں ہے، تمام صوبے جتناے ٹیسٹ کرنا چاہیں کرسکتے ہیں، ڈیڑھ لاکھ این95ماسک چین سے آنے والے طبی سامان میں شامل ہیں۔

اس سے قبل مرحلہ وار امدادی سامان ملک کے مختلف شہروں میں چین سے لایا جاچکا ہے، گزشتہ ماہ 10 مئی کو چین سے ایک طیارہ 17ٹن طبی آلات اور حفاظتی سامان لے کر پاکستان پہنچا تھا۔

خیال رہے کہ کرونا کے خلاف جنگ میں چین پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، چین کے طبی ماہرین کی ایک اور ٹیم پاکستان پہنچی، طبی ماہرین کرونا وائرس کے خلاف پاکستانی ڈاکٹرز کی مدد بھی کی۔

یاد رہے 24 اپریل کو بھی چین سے 10 رکنی طبی ماہرین کی ٹیم جنرل ہوانگ کی سربراہی میں پاکستان پہنچی تھی، طبی ماہرین ماسک، گلوز، سینیٹائزر، ٹیسٹنگ کٹس اور حفاظتی لباس پر مشتمل سامان بھی ساتھ لائے تھے۔