کراچی امروز تھانہ پیر آباد پولیس نے ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین جانوری کے حکم کے مطابق منشیات فروشان، گٹکا، ماوا کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری

 
0
706

کراچی 27 جون 2020 (ٹی این ایس): کراچی امروز تھانہ پیر آباد پولیس نے ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین جانوری کے حکم کے مطابق منشیات فروشان , گٹکا ۔ ماوا کے خلاف کریک ڈاؤن عمل میں لاتے ہوئے کامیابی گرفتاری و برآمدگی کی جبکہ ایکشن بر خلاف منشیات فروش زبیر ولد سرفراز اور ولی اللہ ولد شیر اکبر کو گرفتار کر کے ان سے چرس 90 گرام ملزم زبیر سےچرس 80 گرام ملزم ولی اللہ جبکہ مقدمہ الزام نمبر 231/2020 بجرم دفعہ 9/6-A نارکوٹکس ایکٹ داخل کیا گیا جبکہ ایک اور کاروائی میں ایکشن بر خلاف گٹکا/ماوا بر آمد کر کے ایک ملزم فرحان ولد عمر زادہ گرفتار کر لیا جبکہ ان سے شاپر 24 پیکٹ ماواگٹکا شاپررکشہ نمبر D-69188 سازگار سے بر آمد کیا گیا ہے ۔الزام نمبر 230/2020جرم دفعہ 3/4/5/8 مضر صحت گٹکا ماوا ایکٹ بر آمد کیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کیا جا رہا ہے ۔ جبکہ ایک اور کاروائی میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ فدا حسین جانوری کی سربراہی میں ویسٹ پولیس کی کامیابیاں جاری. امروز ایس ایچ او اقبال مارکیٹ ظفر علی شاہ کی سربراہی میں اقبال مارکیٹ پولیس کی بروقت کاروائی, کرتے ہوئے بیکری میں ڈکیتی کرنے والا ملزم موقع واردات سے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے امروز دو مسلح ملزمان نے ڈبہ موڑ کے پاس مرحبا ڈیری ملک شاپ پر اسلح کے زور پر شاپ مالک سے نقد رقم 4000 روپے لوٹے اور علاقہ گشت پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی, پولیس نے ایک ناصر ولد محمد حنیف کو موقع سے گرفتار کر لیا جبکہ ایک ملزم عمران فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے . گرفتار ملزم کے قبضہ سے بلا لائسنس پسٹل بمعہ راؤنڈ اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی. ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔