پاکستان ایک عظیم ملک ہے اور یہاں کے عوام با صلاحیت، انسان دوست اور محنتی ہیں اور اُن میں معاشی و سماجی میدان میں ترقی کی بھر پور صلاحیت موجود ہے، ساوتھ افریقہ کے ہا ئی کمشنرمتھو زیلی میڈیکیزہ

 
0
156

اسلام آباد 16 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): پاکستان میں ساوتھ افریقہ کے ہا ئی کمشنرمتھو زیلی میڈیکیزہ  (Mthuthuzeli Madikiza)نے کہا ہے کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے اور یہاں کے عوام با صلاحیت، انسان دوست اور محنتی ہیں اور اُن میں معاشی و سماجی میدان میں ترقی کی بھر پور صلاحیت موجود ہے، ساوتھ افریقہ پاکستان سے اپنے تجارتی، سفارتی اور ثقافتی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے کیونکہ ساوتھ افریقہ اس وقت پاکستان کا ایک بڑا تجارتی اور ثقافتی شراکت دار ہے ، دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ دوستی کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہیں وہ اسلام آباد میں ساوتھ افریقہ کے سفارت خانہ میں اقوام متحدہ کی سماجی و اقتصادی کونسل میں خصوصی مشاورتی درجہ کی حامل تنظیم پاکستان کونسل فارسوشل ویلفیئر اینڈ ہیو من رائٹس کے چیئر مین محمد اعجا زنوری کی قیادت میں ممتاز سماجی و مذہبی رہنماؤں پرمشتمل ایک اعلیٰ سطحی تنظیمی وفد سے بات چیت کر رہے تھے ممتاز روحانی شخصیت اور پاکستان کے معروف روحانی درگاہ  دربار عالیہ بساہاں شریف کے سجادہ نشین اور سابق رکن آزاد جموں و کشمیر اسمبلی پیر سید محمد علی رضا بخاری،وزیر اعلیٰ پنجاب کے صوبا ئی کوارڈنیٹر برائے محکمہ ہاوسنگ، شہری ترقی و پبلک ہیلتھ چوہدری طاہر محمو دہندلی ایڈووکیٹ اور ممتاز سنیئر صحافی و پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن ( پی آراے) کے سابق صدر بہزاد سلیمی بھی وفد کا حصہ تھے ۔ سائوتھ افریقہ کے ہا ئی کمشنر نے وفد اے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ساوتھ افریقہ پاکستان میں دیرپاء ترقی کے اہداف کے حصول اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے پھر پور کردار ادا کرتا رہے گا کیونکہ دیرپاء ترقی کے ثمرات سے مستفید ہونا عوام کا بنیاد ی حق ہے اس موقعہ پر بات چیت کرتے ہو ئے پاکستان کونسل فارسوشل ویلفیئر اینڈ ہیو من رائٹس کے چیئر مین محمد اعجا زنوری نے کہا کہ دیرپا امن، سماجی ترقی، انسانوں کی بہتر ی کے لیے بین الامذاہب تعلقات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے اُنہوں نے کہا کہ ساوتھ افریقہ میں شہری و انسانی حقوق اور آزادی تحریک کے ہیرونیلسن منڈیلہ کی جدوجہدآزادی، جذبہ انسانی خدمت، مساوات، امن اور انسانی حقوق کے لیے اُن کا نظریہ جدوجہد پاکستان سمیت پوری دنیا  میں انسانی حقوق اور جمہور یت مساوات، انسانی اقدار کے فروغ اور آزادی کے لیے جاری تحریکوں و جدوجہد کے لیے مثل راہ ہے محمد اعجا زنوری نے ساوتھ افریقہ کے ہا ئی کمشنر کو پاکستان میں بین الامذاہب تعلقات کے فروغ، سماجی رواداری، مساوات، انسانی حقوق، صنفی امتیاز کے خاتمے، صنفی برابری اور دیگر شعبوں میں اپنی تنظیم کی کارکردگی سے آگاہ کیا جس پر ساوتھ افریقہ کے ہا ئی کمشنر نے تنظیم کے اقدامات کو سراہا اس موقعہ پر بات چیت کرتے ہو ئے ممتاز روحانی شخصیت اور پاکستان کے معروف روحانی درگاہ  دربار عالیہ بساہاں شریف کے سجادہ نشین اور سابق رکن آزاد جموں و کشمیر اسمبلی پیر سید محمد علی رضا بخاری نے کہا کہ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے اور اسلام میں مذہبی انتہا پسندی اور دہشت گردی کی کو ئی گنجائش نہیں ، دین اسلام اور آئین پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کے مال وجان اور مذہبی آزادی و انسانی حقوق کی ضمانت دی گئی ہے لہذا پاکستان میں مذہبی اقلیتوں اور پسماندہ طبقات میں احسا س محرومی ختم کرنے کے لیے آئین میں ترامیم سمیت تمام تر آئینی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے، بہزادسلیمی نے سائوتھ افریقہ کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سائوتھ افریقہ کے عوام ایک دوسرے سے کرکٹ کے کھیل کی بدولت متعارف ہیں ، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ اور استحکام کے لیے عوام کے درمیان باہمی رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ سائوتھ افریقہ کے سفیر نے کہا کہ ان کئ اپنی تقرری سے یہ کوشش ہے کہ دونوں ممالک کے مابین نوجوانوں سمیت مختلف شعبوں کے وفود کا تبادلہ کیا جائے جس کے لیے نجی شعبہ کا کردار بہت اہم ہے ۔ کرونا کے باعث اس معاملہ میں تعطل آیا ، حالات سازگار ہوتے ہی اس پروگرام کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ اس موقعہ پر سائوتھ افریقہ کے ہا ئی کمشنر اور پاکستان کونسل فار سوشل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس کے وفد نے ایک دوسرے کو نئے سال اور کرسمس کی مبارکباد پیش کی اور اُمید ظاہر کی آنے والا سال پوری دنیا کے لیے ترقی اور خوشی کا سال ثابت ہو گا اور پوری دنیا کو کرونا جیسے موذی مرض سے نجات حاصل ہو گی اس موقعہ پر پاکستان کونسل فارسوشل ویلفیئر اینڈ ہیو من رائٹس کی جانب سے پاکستان میں ساوتھ افریقہ کے ہا ئی کمشنرمتھو زیلی میڈیکیزہ کو یاد گاری شیلڈ بھی پیش کی گئی