ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا

 
0
314

وہاڑی 16 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے ہاٹ سپاٹس کوریج کو سوفیصد یقینی بنایا جائے ان ڈور اور آؤٹ دور سرولنس کے عمل کو تیز کریں انڈ رائیڈ سرگرمیوں کو بڑھائیں اور جہاں کہیں مچھر کی افزائش نسل کا شبہ ہو فوری سیمپل لے کر ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھیجوایا جائے۔ ڈپٹی کمشنرمحمد خضر افضال چوہدری نے مزید کہا کہ کوئی بھی انڈرائیڈ یوزر ڈارمنٹ نہیں ہونا چاہیے سرکاری دفاتر، سکولوں، ہسپتالوں اور دیگر تمام جگہوں کا جائزہ لیا جائے اور کسی بھی جگہ پر مچھر کی افزائش کے امکانات نہیں ہونے چاہئیں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنا انتہائی ضروری ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی کے لاروے کو تلاش کیا جائے اور جہاں ڈینگی کا لاروا ملے وہاں لاروے کے خاتمہ کیلئے سرگرمیاں کی جائیں انہوں نے مزید ہدایت دی کہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی تصاویر، لواکیشن، ٹائم اور کوارڈینٹس کے ساتھ کی جائے ااجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال نے انڈرائیڈ فون کے ذریعے بھیجی گئی مختلف ہاٹ سپاٹس، ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرولنس بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دو ہفتوں میں 1516ہاٹ سپاٹس کو وزٹ کیا گیا ضلع وہاڑی میں 579انڈ ڈور ٹیمیں اور59آؤٹ ڈور ٹیمیں کام کر رہی ہیں 169سیمپل لئے گئے جن میں ایک ڈینگی لاروے کا سیمپل پازیٹو آیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال، ڈی ایچ او ڈاکٹر حافظ محمد فاضل، ڈی ایس پی محمد قاسم بھٹی، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شاہد اقبال، سی او ایم سی راؤ نعیم خالد،پروگرام ڈائر یکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر مسرت فرحان،ڈی ڈی ایل جی سعدیہ جعفر،ڈاکٹر احمد نواز اور دیگر افسران موجود تھے۔