شدید دھند میں سڑکوں پر بے احتیاطی خطرناک حادثات کا موجب بن سکتی ہے ڈی ایس پی غلام عباس موٹروے پولیس گوجرانولہ

 
0
161

اسلام آباد 16 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): گزشتہ روز افسران بالا کے احکامات کے پیش نظر موٹروے پولیس سیکٹر نارتھ تھری (روڈ سیفٹی یونٹ) گوجرانولہ کی جانب سے آرمی پبلک سکول راہوالی کینٹ میں روڈ سیفٹی پر ایک بڑے سیمینار کا انعقاد کیا گیا تقریب کا آغاز شہدائے آرمی پبلک سکول پشاور کیلئے دعائیہ کلمات سے ہوا۔تقریب میں طلباء و طالبات نے بھر پور شرکت کی تقریب سے ڈی ایس پی غلام عباس گوندل، ایس پی او محمد علی شیرازی اور لیڈی ایس پی او صائمہ انعام نے خطاب کرتے ہوئے طلباء طالبات کو احساس زمہ داری کا مظاہرہ کرنے سمیت شرکاء کو ٹریفک ڈسپلن، ٹریفک رولز، حادثات کی وجوہات اور بچاؤ کے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے تاکید کی گئی تقریب کے احتتام پر موٹروے پولیس کی طرف سے پرنسپل احمد بخاری کو اعزازی شیلڈ سے نواز گیا۔ بعد ازاں تقریب میں شریک سٹاف اور طلباء میں گفٹ ہیمپیرز اور سیفٹی ہیلمٹ تقسیم کئے گئے۔ ترجمان موٹروے پولیس