متحدہ عرب امارات کی پاکستان کے لیے تمام پروازیں عارضی طور پرمعطل

 
0
366

اسلام آباد 29 جون 2020 (ٹی این ایس): متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کردیں۔

متحدہ عرب امارات کے جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان سے آنے والی تمام پروازیں معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

ان پروازوں میں ٹرانزٹ پروازیں بھی شامل ہیں۔ معطلی اس وقت تک برقرار رہے گی۔ جب تک پاکستان متحدہ عرب امارات میں داخلے کے لئے جانے والے تمام مسافروں کے لئے کوویڈ۔نائنٹین کے لیبارٹری ٹیسٹنگ کا عمل مرتب نہیں کرتا ہے، اس سے پہلے چین نے پاکستانیوں کے لیے ٹیسٹنگ ضروری قرار دی تھی۔