ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے سابقہ ڈی پی او جہلم رانا عمر فاروق کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا

 
0
338

راولپنڈی 05 جولائی 2020 (ٹی این ایس): ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے سابقہ ڈی پی او جہلم رانا عمر فاروق کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں سابقہ ڈی پی او جہلم کو انکی عرصہ تعیناتی کے دورا ن بھرپور محنت اور ایمانداری سے فرائض سر انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور خصوصی اعزازی و یادگاری شیلڈز بھی دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے سابقہ ڈی پی او جہلم رانا عمر فاروق کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس،ایس ایس پی سپیشل برانچ خرم شہزاد،ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف،ایس ایس پی آپریشنز طارق ولایت،چیف ٹریفک آفیسر سید علی اکبر،ایس پی راول ڈویژن رائے مظہراقبال،ایس پی پوٹھوہار سید علی اور ایس پی صدر ڈویژن ضیاء الدین نے شرکت کی۔

تقریب میں آر پی او راولپنڈی نے سابقہ ڈی پی او جہلم رانا عمر فاروق کوانکی عرصہ تعیناتی کے دوران بہترین فرائض سر انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ آپ کی جاب کا حصہ ہے، آپ جہاں بھی تعینات ہوں اپنے فرائض منصبی کو پوری محنت اور دیانتداری کے ساتھ سر انجام دیں۔ مزید جہلم تعیناتی کے دوران رانا عمر فاروق نے اپنے فرائض منصبی کو بطریق احسن سر انجام دیا جو کہ انکے پیش رو اورماتحتان کے لیے مشعل راہ ہے۔سابقہ ڈی پی او جہلم رانا عمر فاروق نے آر پی او راولپنڈی سمیت تمام افسران کا تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جہلم میں تعیناتی کے دوران اپنے فرائض کی ادائیگی کو ہمیشہ او َلین ترجیح دی اور ہر ممکن طریقے سے میرٹ کی پالیسی کو برقرار رکھا۔ تقریب کے اختتام پر آرپی او راولپنڈی نے رانا عمر فاروق سابقہ ڈی پی او جہلم کو انکی گراں قدر خدمات کے صلہ میں خصوصی اعزازی و یادگاری شیلڈز دیں اوردیگر افسران سمیت انہیں نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔
ڈی پی او جہلم رانا عمر فاروق کا تبادلہ بطور ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ ہوا ہے جبکہ شاکر حسین داوڑ کو بطور ڈی پی او جہلم تعینات کیا گیاہے۔