پی پی پی رہنما ڈاکٹر آیت اللہ درانی انتقال کرگئے

 
0
612

اسلام آباد 05 جولائی 2020 (ٹی این ایس): پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما و سابق وزیر مملکت ڈاکٹر آیت اللہ درانی انتقال کرگئے۔

ڈپٹی میڈیکل سپرٹنڈنٹ (ڈی ایم ایس) فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر صادق بلوچ نے بتایا کہ ڈاکٹرآیت اللہ درانی علیل تھے اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔

آیت اللہ درانی 2008 کے انتخابات میں مستونگ سے پی پی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور وہ 2011 تک یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں وزیر مملکت برائے صنعت و پیدوار رہے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے آیت اللہ درانی کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ آیت اللہ درانی پارٹی کے نظریاتی اور وفادار کارکن تھے، ان کا انتقال پارٹی اوربلوچستان کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔