تھانہ پیر ودھائی پولیس کی اہم کاروائی، ڈکیتی اور اقدام قتل میں ملوث اے کٹیگری کا مجرم اشتہاری اور منشیات فروش گرفتار

 
0
297

راولپنڈی 06 جولائی 2020 (ٹی این ایس): تھانہ پیر ودھائی پولیس کی اہم کاروائی، ڈکیتی اور اقدام قتل میں ملوث اے کٹیگری کا مجرم اشتہاری اور منشیات فروش واسط علی گرفتار،پولیس ذرائع کے مطابق گرفتاری کے دوران ملزم سے 1200 گرام چرس بھی برآمد ہوئی، اشتہاری مجرم نے قبل ازیں گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ بھی کی تھی، سی پی او محمد احسن یونس کی ایس پی راول، ایس ایچ او تھانہ پیر ودھائی اور پولیس ٹیم کو شاباش سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا سلسلہ جاری رکھا جائے ،سی پی او