صدر واہ پولیس کی اہم کاروائی، قتل کے دو مقدمات میں نامزد 2 قاتل گرفتار

 
0
327

راولپنڈی 06 جولائی 2020 (ٹی این ایس): صدر واہ پولیس کی اہم کاروائی، قتل کے دو مقدمات میں نامزد 2 قاتل گرفتار، پولیس ذرائع کے مطابق صدرواہ پولیس نے مقتولہ مسماۃ (م ) کے قاتل عثمان کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کیا، ملزم نے 6 دن قبل مقتولہ سے شادی کی تھی، جبکہ قتل کے دوسرے مقدمہ میں مقتول حسین احمد کے قاتل خالد محمود کو بھی 48 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا گیا، ملزم نے معمولی تکرار پر ساتھی ملازم حسین احمد کو فائر کرکے قتل کیا تھا، ملزمان کا ریمانڈ جسمانی حاصل کرکے آلات قتل کی برآمدگی کو یقینی بنایا جائے گا،
ایس ایچ او گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،ایس پی پوٹھوہار سید علی سی پی او محمد احسن یونس کی ایس پی پوٹھوہار، ایس ایچ او صدر واہ اور پولیس ٹیم کو شاباش سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھنے کا باعث بنتی ہے، سی پی او