وزیراعلیٰ سندھ نے 51 بیڈز پر مشتمل کرونا وارڈ کا افتتاح کر دیا ۔ ڈپٹی کمشنر ویسٹ سلیم اوڈھو اور دیگر عملدار بھی موجود تھے

 
0
487

کراچی 11 جولائی 2020 (ٹی این ایس): کراچی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈاکٹر عاصم کے ہمراہ ضیاءالدین اسپتال کیماڑی کیمپس میں 51 بیڈز والا کرونا (Covid-19) وارڈ اور آئی سی یو وارڈ کا افتتاح کیا وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 51 بستروں پر مشتمل سندھ انفیکٹیئس ڈزیز کرونا وارڈ کا افتتاح کیا جو 51 بستروں کے باضابطہ آپریشن شروع کیا گیا ہے جس میں آئی سی یو وارڈ کا افتتاح کر دیا گیا ہے ۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ویسٹ سلیم اللہ اوڈھو ۔ عبدالرحیم قریشی سمیت مختلف محکموں کے عملدار موجود تھے ۔