کوٹلی ستیاں پولیس کی اہم کارروائی، قتل کے مقدمہ کا نامزد ملزم گرفتار

 
0
458

راولپنڈی 11 جولائی 2020 (ٹی این ایس): کوٹلی ستیاں پولیس کی اہم کارروائی، قتل کے مقدمہ کا نامزد ملزم گرفتار ، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم محمد سعادت نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ہفتہ قبل معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے عاطف نثار کو قتل کر دیا تھا، ایس ایچ او کوٹلی ستیاں نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید سائنٹیفک طریقہ تفتیش سے ملزم محمدسعادت کو گرفتار کیا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کو جلد گرفتار کیا جائے گا، ایس پی صدر ضیاءالدین احمد سی پی او راولپنڈی احسن یونس کی ایس پی صدراور ایس ایچ او کوٹلی ستیاں اور ان کی ٹیم کو ملزم کی گرفتاری پر شاباش سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری سے عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھتا ہے، سی پی او راولپنڈی