راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 02ملزمان گرفتار، 02 کلوسے زیادہ چرس برآمد، مقدمات درج

 
0
359

راولپنڈی 11 جولائی 2020 (ٹی این ایس): راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 02ملزمان گرفتار، 02 کلوسے زیادہ چرس برآمد، مقدمات درج، پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او کہوٹہ کے زیرنگرانی محمد سفیرایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروش جہانزیب اختر کو گرفتار کرکے01کلو160گرام چرس برآمد کرلی، ایس ایچ او پیرودھائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ابراہیم کو گرفتار کرکے 01کلو 400گرام چرس برآمد کرلی، سی پی او محمد احسن یونس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی پرڈویژنل ایس پیز، متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش، کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت