عارف والا سے فیصل آباد جانے والی بس ساہیوال بائی پاس کے قریب اجوا سٹی کے سامنے بس حادثہ پیش آ یا ہے. اب تک ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں 39 زخمی اور 4 ہلاکتیں موقع پر ہی ہو گئیں

 
0
329

ساہیوال 10 اگست 2020 (ٹی این ایس): عارف والا سے فیصل آباد جانے والی بس ساہیوال بائپاس کے قریب اجوا سٹی کے سامنے بس حادثہ پیش آ یا ہے. اب تک ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں 39 زخمی اور 4 ہلاکتیں موقع پر ہی ہو گئی تھیں 1 زخمی نے ہسپتال پہنچ کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گیا. زخمیوں میں 8 شدید زخمی بھی شامل ہیں. ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال نے فوری تمام عملہ کو ڈیوٹی پر بلا لیا تھا اور پروفیسر ڈاکٹر زاہد ستار، ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر اختر محبوب، اے ایم ایس ایمرجنسی ڈاکٹر مشتاق آصف، ڈاکٹر حافط محمد امجد، تمام ڈاکٹر صاحبان ارتھوپیڈکس وارڈ اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ خود ایمرجنسی میں موجود ہیں