پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز، وزیر اعظم عمران خان نے حتمی فیصلہ سنادیا

 
0
310

اسلام آباد 31 اگست 2020 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں بارش سے عوام پہلے ہی پریشان ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرسکتے۔

خیال رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 9.71 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 9.50 روپے ‏فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی۔