پی ٹی آئی کے کارکنوں کا ’’رو عمران رو ‘‘کا پلے کارڈ لہرانے والے شخص پر تشدد

 
0
303

لاہور جولائی22( ٹی این ایس) تحریک انصاف کے کارکنوں نے وزیر اعظم کیخلاف احتجاجی مظاہرے میں ’’ رو عمران رو ‘‘ کا پلے کارڈ لہرانے والے شخص کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے چند کارکنوں کی طرف سے ڈیفنس موڑ پر وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوران ایک شخص ’’ رو عمران رو ‘‘ کا پلے کارڈ اٹھائے وہا ں پہنچ گیا جس پر پی ٹی آئی کے کارکن مشتعل ہو گئے اور اسے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ۔ راہگیروں نے مذکورہ شخص کی پی ٹی آئی کے کارکنوں سے جان چھڑائی ۔