شہر میں638چھاپے، گرانفروشی پر67,500روپے جرمانہ عائد،38 افراد گرفتار

 
0
309

لاہور جولائی22(ٹی این ایس)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے638مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر32دکانداروں کے چالان کیے جبکہ67,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،35افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر38افراد کو گرفتار کروایا گیا۔19 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔