مثالی پولیس، سرکاری وردی، سرکاری گاڑی ، اور چرس کا نشہ

 
0
43696

اسلام آبادجولائی22 (ٹی این ایس ): مثالی پولیس جہاں شہر میں قانون کی پاسداری کی آڑ میں شریف شہریوں کو اپنی لوٹ مار کا شکار بناتی سرگرم عمل نظر آتی ہے وہاں اب اس مثالی پولیس نے دوران فرائض کی انجام دہی منشیات کا سرعام استعال بھی شروع کررکھا ہے ، زرائع نے (ٹی این ایس ) کو بتایا کہ شہر کے مختلف چوراہوں میں مثالی پولیس نے گداگروں کو بھی کھلی چھٹی دے رکھی ہے ، اور چند گداگر بھیک مانگنے کے ساتھ ساتھ منشیات کی بھی خریدوفروخت میں ملوث ہیں جن میں مبینہ سرپرستی مثالی پولیس کے چند اہلکار کرتے ہیں ،

(ٹی این ایس ) کو ملنے والی معلومات کے مطابق مثالی پولیس کے چند اہلکار اپنے پاس منشیات کی مخصوص مقدار رکھتے ہیں جس سے وہ اپنا نشہ بھی پورا کرتے ہیں اور باوقت ضرورت کسی بھی من پسند شکار کی جامعہ تلاشی کے دوران اس منشات کو برآمدگی کا ڈرامہ رچا کر اپنی جیب بھی گرم کر لیتے ہیں ، مثالی پولیس کے ایک ایسے ہی اہلکار کی تصویر (ٹی این ایس ) کو اپنے زرائع سے موصول ہوئی جس میں ایک اہلکار باوردی اور سرکاری گاڑی میں دوران فرائض کی انجام دہی (چرس) بنانے اور بعدازاں اس کا سگریٹ پینے میں مشغول نظر آتا ہے ، یہ تصویر مثالی پولیس کے حکام بالا سے مختلف نوعیت کے سوالات اوران کے جوابات کی منتظر ہے۔