راستہ کے تنازعہ پرجھگڑا ،اندھادھند فائرنگ سے مخالف گروپ کا زمیندار ہلاک ،دو شدید زخمی

 
0
304

نارنگ منڈی جولائی22(این این آئی)نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ بریارنو میں زرعی رقبہ میں راستہ کے تنازعہ پرجھگڑا شدت اختیار کر گیا، دونوں گروپوں میں تصاد م کے بعد مسلح ملزمان نے اندھادھند فائرنگ کرکے مخالف گروپ کے ایک زمیندار ضیافت علی کو ہلاک جبکہ دو زمیندار مبشر علی اور عادل علی کو شدیدزخمی کردیاجنہیں تشویشناک حالت میں لاہورریفرکردیاگیاہے ۔واقعہ کے باعث علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے بھجوادی ہے بتایاجاتاہے کہ مونجی کی بوائی کے دوران زرعی رقبہ سے گزرنے کیلئے(وٹ) راستہ تنگ کرنے پر فریقین میں جھگڑا ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے فریقین میں تصادم شدت اختیارکرگیا بعدازاں ملزمان بشیراور اس کے بیٹے امین وغیرہ نے اسلحہ نکال لیااوراندھادھندفائرنگ کرکے مخالفین کے 50 سالہ شخص ضیافت علی کو ہلاک اور دیگردوکسانوں کو شدیدزخمی کردیا واضح رہے کہ ڈی پی اوشیخوپورہ کی مضبوط گرفت کے باوجود علاقہ میں ناجائزاسلحہ کی بھرمارہے