ملک میں جمہوریت ایک لاوارث بچے کی طرح پریشان ، بے نظیر بھٹو کو آمریت سے لڑنے، اسلام کا پر امن چہرہ دکھانے کی سزا دی گئی: بلاول بھٹو

 
0
670

گڑھی خدابخش دسمبر 27(ٹی این ایس): پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ شہید بی بی! یہ حکومت قاتل ہے،سیاست منافقین کے ہتھے چڑھ گئی ہے،بھٹوکے قاتلوں کاساتھ دینے والے آج انصاف کی دہائی کررہے ہیں،وعدہ کرتاہوں کی پارلیمنٹ کی حفاظت اور جمہوریت کے استحکام کی جدوجہد کرتارہوں گا، عوام کودہشتگردی سے نجات دلاؤں گا،آپ کودہشتگردوں کوللکارنے،آئین اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کی سزادی گئی۔

انہوں نے آج گڑھی خدابخش میں شہید بے نظیربھٹوکی دسویں برسی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کے دن کوبرسی نہیں یوم شہادت کہتے ہیں۔عظیم انسانوں کی شہادت قوم کی حیات ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ مری قائدآپ کودہشتگردوں کوللکارنے کی سزادی گئی۔آپ کوآئین اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کی سزادی گئی۔آپ کوخواتین کوحقوق دینے کی سزادی گئی۔آپ کوجرات اور بہادری اور عوام کی محبت کی سزادی گئی۔

میری قائد آج بھی تیرے قاتل آزادہیں۔مظلوم آج آپ کی جرات مند قیادت یادکررہے ہیں۔بوسنیا میں عورتوں اور بچوں پرظلم کیاجارہاتھا توآپ ان کی آوازبن کربوسنیاگئیں۔کیونکہ آپ عظیم ماں بیٹی اور بہن تھیں۔آج کشمیرلہولہوہے نوجوانوں کوقتل کیاجارہاہے۔دنیاکی دہشتگردی کی آگ میں جل رہی ہے۔حکمران خاموش ہیں۔کوئی ایسی آوازنہیں جودنیاکوجگائے۔

میری قائد آج پوری دنیاآپ کویادکررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ آج پاکستان کی سرحدیں محفوظ نہیں۔میری قائد آج آپ کاپاکستان سفارتی تنہائی کاشکاراور دنیامیں اکیلاہوتاجارہاہے۔آپ نے جمہوریت کیلئے جدوجہد کی ۔میری قائد جس جمہوریت آپ لڑتی رہیں۔انہوں نے کہاکہ پی اسی اوججزکے ذریعے آمروں کابگاڑاہواچہرہ ہم نے بحال کیا۔ہم نے این ایف سی کے ذریعے صوبوں کوحقوق دیے۔

ہم نے خواتین کوحقوق دیے۔ہم نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سے غریبوں کیلئے قدم بڑھایا۔بلاول بھٹو نے کہاکہ میری قائد آپ غریبوں کی تعلیم اور صحت کیلئے فکرمند تھیں۔ہم نے ہسپتال بنائے اور تعلیم کیلئے وظیفے دیے۔ہم نے بجلی کیلئے ڈیم بنائے اور ونڈانرجی بنائی۔انہوں نے کہاکہ میری قائد آپ نے جمہوریت کیلئے جان دی لیکن موجودہ حکمرانوں نے جمہوریت کے ساتھ مذاق کیا۔

وزیراعظم موجودہے لیکن کہتامیں نہیں ہوں۔پارلیمنٹ کی خودمختاری کوختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔آج ملک کابچہ بچہ قرضی ہے ان کی معیشت امیروں کیلئے ہے غریبوں کیلئے نہیں۔کسانوں کوآج کوئی پرسان حال نہیں ہے۔میری قائد یہ قاتل حکومت ہے یہاں قتل عام کیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ آج بھی ہمارے کالجزاور سکول محفوظ نہیں۔جس دن وزیراعظم کہتے ہیں کہ ہم نے دہشتگردی ختم کردی ہے اس سے اگلے دن ہی حملہ کردیاجاتاہے۔

انہوں نے کہاکہ آج عدالت کے باہرکھڑے ہوکرہرادارے کی آزادی کیخلاف سازش کی جارہی ہے۔ہاں میری قائدآج حکمران آپ اور آپ کے عظیم والد کی مثالیں دیں کرخود کوبچانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جنہوں نے بھٹوکے قاتلوں کاساتھ دیا۔آپ کے عظیم باپ کے قاتلوں کے سے ملنے والے آج انصاف کی دہائی کررہے ہیں۔اس کی سیاست انگلی کے اشاروں پرہے۔دوسروں کوچورکہنے والے آج خود پکڑے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جن مذہب کے ٹھیکے داروں کیلئے آپ باغی تھیں۔جوکہتے تھے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کوووٹ دیناحرام ہے ۔نکاح ٹوٹ جائے گا۔وہ آج خود پکڑ میں ہیں۔شہد بی بی آپ کے بعدسیاست منافقین کے ہتھے چڑھ گئی ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ وعدہ کرتاہوں کی پارلیمنٹ کی حفاظت اور جمہوریت کے استحکام کی جدوجہد کرتارہوں گا۔آپ کے کارکنان کوآپ کے عوام کودہشتگردی سے آزادکرواؤں گا،ان کاساتھ نہیں چھوڑوں گا۔بعدازاں ذوالفقار بھٹو،شہید بے نظیر بھٹو اورتمام شہداء کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا بھی کروائی گئی۔