اسلام آباد 27دسمبر (ٹی این ایس)اپنے گریجویٹ طلباء کی تعلیمی اہلیت کو یادگاری بنانے کیلئے نسٹ سکول آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینیٹیز (S3H)نے اپنے چوتھے پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ کانووکیشن کا بدھ 27دسمبر 2017کو انعقاد کیا گیا۔ سید مجید اللہ حسینی صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عسکری بینک اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ۔ انہوں نے طلباء میں ڈگریاں اور تمغے تقسیم کیے ۔
اس موقع پر دیگر نمایاں شخصیات کے علاوہ لفٹیننٹ جنرل نوید زمان ، ہلال امتیاز (ملٹری) (ریٹائرڈ) ریکٹر نسٹ ، ڈاکٹر اشفاق حسن خان ، پرنسپل (S3H)نے شرکت کی ۔ مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں طلبہ ، والدین اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کی انہوں نے مزید کہا کہ بطور بہترین اقدار اور افرادی ترقی کے وارث ہونے کی حیثیت میں ہمیں علم کو مزید گہرا اور وسیع کرنا چاہئیے ۔
قبل ازیں ریکٹر نسٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ (S3H)نسٹ انسٹیٹیوٹ نے اپنے اعتبار اور مرتبہ کو بہت قلیل وقت میں منوایا ۔ اس موقع پر انہوں نے چائنیز سٹوڈنٹ سنٹر کا خصوصی ذکر کیا جس نے اپنے چینی ترقیاتی تجربے کو پوسٹ گریجویٹ کی سطح تک پہنچایا ۔
اس موقع پر معاشیات ، ابلاغ عامہ ، کلینیکل سائیکالوجی اور پبلک ایڈمنسٹریشن کے شعبوں میں 181ڈگریاں تقسیم کی گئیں ۔ تعلیمی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کا صدارتی تمغہ برائے ماسٹر آف سائنس اور بیچلر آف سائنس 4گریجویٹ اور 3انڈر گریجویٹ طلبہ کو عطا کیا گیا ۔ ڈاکٹر اطہر مقصود احمد اور ڈاکٹر محمد زاہد صدیقی کو بالترتیب بہترین ٹیچر ایوارڈ اور بہترین محقق کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔













