قائد کا خواب تعبیر بنا پنجاب

 
0
447

تحریر:خورشید جیلانی ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن اوکاڑہ
پاکستان جو ہمارے خوابو ں کی سر زمین ہے اس کی ترقی و خوشحالی اور بہتری کے لئے ہر محب وطن اپنے دائرہ اختیار میں نہ صرف کوشاں ہے بلکہ اس کی رفعت اور سر بلندی کے لئے اللہ سے دعا گو بھی ہے پاکستان کا ہر شہری اس بات کا متقاضی ہے کہ حکمران طبقہ ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے بے لوث خدمات سر انجام دے اور پاکستان حقیقی معنوں میں علامہ اقبالؒ اور قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے خواب کی تعبیر بن سکے اگر موجودہ حالات کے تناظر میں ہم پاکستان کے تمام صوبوں کا طائرانہ جائزہ لیں تو ہمیں صوبہ پنجاب باقی تما م صوبوں سے یکسر مختلف نظر آتا ہے اور اس کی انفرادیت کی وجہ صوبہ پنجاب میں موجودہ حکومت کے دور میں ہونیو الے میگا پراجیکٹس کی تکمیل ہے جس سے نہ صرف ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح کے لئے کئے گئے اقدامات کے اثرات شہروں اور دیہاتوں میں یکساں طور پر دیکھے جا سکتے ہیں ۔ بات اگر شعبہ زراعت کی کی جائے تو اس میں کاشتکاروں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی ،سبسڈی پر زرعی آلات ،اعلی معیار کے بیج اور فصل کی یقینی خریداری کے لئے اقداماے زرعی ٹیوب ویلوں کے لئے لگاتار بجلی کی فراہمی ،بیجوں خصوصاََ کنولا اور کھادوں پر سبسڈی ،واؤچرز کی دستیابی ،کسانو ں کے تربیتی پروگرا م یا پختہ کھالا جات ،زرعی قرضوں کی آسان اقساط پر دستیابی ہو یا پھلو ں اور سبزیوں کے کاشتکاروں کو بہترین پلاٹ لگانے پر انعامات کی فراہمی ،معاملہ ڈرپ اری گیشن یا ہائی ایفی ایشن اری گیشن کی تنصیب کا ہو ،لائیو سٹاک سیکٹر میں مفت ویکسیئن کی فراہمی ،افزائش حیوانات کے لئے معیاری سیمنز کی دستیابی ہو یا بیوہ خواتین کو گائیوں اور بھینسوں کی مفت فراہمی کی بات کی جائے یا سبسڈی پر دیہا ت میں بسنے والوں کو مرغیوں اور بطخوں کے دئیے جانے کے پروگرام کی بات کریں ،فارم تا مارکیٹ کارپٹ روڈ کے ذریعے دیہات میں بسنے والے لوگوں کی زندگیوں میں انقلاب لانے کے بات کی جائے یا شجر کاری کے ذریعے ماحول کو بہتر بنانے کا معاملہ اٹھایا جائے ،پنجاب ہیلتھ سیکٹر ریفارمز پروگرام کے تحت پنجاب حکومت عام لوگوں کو سرکاری سطح پر علاج و معالجہ کی جو سہولیات فراہم کر رہی ہے ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ہسپتالوں میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ادویات کی مفت فراہمی سے لے کر تشخیص ،متعددی امراض ،ڈینگی ،ملیریا ،پولیو سے بچاؤ کے لئے اقدامات ،دیہی ایمبولینس سروس ،محکمہ صحت کے بجٹ کو دوگنا کرنے اور سرکاری ہسپتالوں کے انفراسٹرکچر میں بہتری لانے کے لئے جو اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں اسکا براہ راست فائدہ ہسپتال میں آنے والے غریب لوگوں کو ہواہے ہپا ٹائٹس کلینک کے قیام ،24/7بنیادی مراکز صحت ،پیشنٹ ریفرل سسٹم سے لوگوں کو بہت ریلیف ملا ہے لوگوں کے صحت سے متعلقہ مسائل و مشکلات کم ہوئی ہیں جس کا سہرا پنجاب حکومت کے سر ہے پنجاب حکومت صحیح معنوں میں قائد کے خوابوں کی تعبیر بن رہا ہے پنجاب حکومت کا اب جو نعرہ ہے ”قائد کا خواب تعبیر بنا پنجاب”بالکل حقیقت پر مبنی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی انتھک محنت اور ولولہ انگیز قیادت کی بدولت پنجاب میں تعمیر و ترقی کا ایک نیا باب تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے پنجاب کی ترقی نہ صرف پورے پاکستان کے لئے ایک ماڈل ہے بلکہ بیرونی ممالک اور متعدد اداروں میں پنجاب میں پایہ تکمیل تک پہنچنے والے منصوبوں کی شفافیت اور برق رفتاری سے تکمیل کی گواہی دی ہے سی پیک کے تحت بننے والی سڑکوں اور بجلی کی پیداوار کے منصوبوں کی اگر بات کی جائے تو قادر آباد کول پاور پراجیکٹ کو کسی صورت بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا 1320میگا واٹ کا یہ منصوبہ جس برق رفتاری سے مکمل ہوا ہے اور اس نے بجلی کی پیداوار شروع کی ہے وہ وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کی بصیرت ،لگن اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے سکول ،ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کی بات کی جائے تو پنجاب نے پاکستان کے ہر صوبہ کو پیچے چھوڑا ہے پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کا قیام ،طالب علموں کو وظائف اور میرٹ پر لیپ ٹاپ کی تقسیم ،میرٹ پر اساتذہ کی بھرتیاں ،سکول و کالجز کو اپ گریڈ کرنے ،اساتذہ کرام کی جدید خطوط پر تربیت اور ریفر یشر کورس کے لئے فنڈز کی فراہمی سکول نہ جانیو الے بچوں کے داخلہ کے لئے خصوصی مہم ،بھٹہ مزدورں اور صنعتی کارکنو ں کے لئے سکول میں داخلہ کو یقینی بنانے ،انہیں مفت کتابوں اور وردیوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ وظائف کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے پنجاب حکومت محدود وسائل کے باوجود ایجوکیشن سیکٹر کی بہتری کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے اور پڑھے لکھے پنجاب کے لئے جس قدر خدمات کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے جو کردار ادا کیا ہے و ہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ”بڑھو پنجاب پڑھو پنجاب ”کی عملی تعبیر کے لئے وہ ہمیشہ خود میدان عمل میں کار فرما رہے ہیں پاکستان کی تمام اکائیاں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژ ن کی پیروی کرتے ہوئے آگے بڑھیں تو وہ وقت دور نہیں جب پاکستان اپنے وسائل پر قابو پاتے ہوئے قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرے گا ۔