اسلام آباد(ٹی این ایس) اعترافِ خدمت لیونگ لیجنڈ فلمساز و تقسیم کار صفدر ملک تقریب 23،مئی 2024ء کو منعقد کی جائے گی

 
0
10

اعترافِ خدمت لیونگ لیجنڈ فلمساز و تقسیم کار صفدر ملک تقریب 23،مئی 2024ء کو منعقد کی جائے گی –
پیرسید سہیل بخاری چئیرمین ایشین ایوارڈز کمیٹی
ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے لیونگ لیجنڈ فلمساز و تقسیم کار صفدر مللک کی پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے “اعترافِ خدمت” کی تقریب 23،مئی 2024ء کو منعقد کی جائے گی – پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار ، تخلیق کار اور زندگی کے دیگر شعبہ جات کے افراد اور شخصیات اظہار خیال کریں گی – نامور فنکار ، ماڈلز فلمساز و تقسیم کار صفدر مللک کی پروڈیوس کردہ فلموں کے گانوں پر پرفارم کرنے کے ساتھ انکی فلموں کے سین اور گانوں پر مبنی “شو ریل” تقریب کا اہم حصہ ہو گی –
اس بات کا اعلان ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین ایوارڈز کمیٹی پیر سید سہیل بخاری نے کیا ہے – انہوں نے مزید بتایا کہ” اعترافِ خدمت “کی تقریب میں زندگی کے ہر شعبہ سے نمایاں افراد و شخصیات شریک ہونگیں – نامور فنکار ، گلوکار کامیڈین پرفارمنس کریں گے –