اسلام آباد 14 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان خلیل زاد آج 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔
زلمے خلیل زاد دورے کے دوران پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں افغان امن عمل کے اگلے مراحل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
افغانوں کے درمیان مذاکرات کے صرف 2 دن بعد زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
واضح رہے کہ بین الافغان امن مذاکرات کی کامیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں، دونوں فریقین مذاکرات کے لیے قطر میں موجود ہیں۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ مذاکرات کامیاب ہوئے یا ان میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
دوسری جانب دوحہ میں شروع ہونے والے طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات میں افغان طالبان کی جانب سے افغانستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بین الافغان مذاکرات کا ایجنڈا طے کرنے کے لیے افغان حکومتی وفد اور طالبان وفد کے رابطہ گروپوں کی ملاقات بھی آج 14 ستمبر کو ہوگی۔
افغان میڈیا کے مطابق رابطہ گروپوں کی ملاقات میں بین الافغان مذاکرات کے اُصول، ترتیب اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ طالبان اور افغان حکومتی وفود کی مذاکراتی ٹیموں کا ہفتے کو بند کمرہ اجلاس ہوا تھا جس میں دونوں طرف کے رابطہ گروپ تشکیل دیے گئے تھے۔ ان گروپوں کی پہلی ملاقات اتوار کو ہونا تھی جو آج ہو گی۔
افغان حکومت کے رابطہ گروپ میں محمد معصوم ستانکزئی، نادر نادری اور فوزیہ کوفی سمیت 7 ارکان شامل ہیں، جب کہ طالبان رابطہ گروپ میں