لاہور کا صادق ،سیالکوٹ کا امین 13 سوالوں کا جواب دے ‘ ڈاکٹر بابر اعوان

 
0
358

لاہور جولائی22(ٹی این ایس ):پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے بیانات پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ لاہور کا صادق اور سیالکوٹ کا امین 13 سوالوں کا جواب دیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ شریف برادران کے ہر منصوبے میں کک بیگس اور کرپشن ہے،الزامات کی ہوائی فائرنگ سے لاہور کا صادق اور سیالکوٹ کا امین پانامہ فتح نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی تفتیش سے ثابت ہوا کہ 1971میں شریف خاندان کا ڈکلئیرڈ اثاثہ 10 مرلہ کی اتفاق فاونڈری اور دس لاکھ روپے تھے۔ ظفر حجازی کی طرح بہت جلد شریف برادران اور ان کے معاونین ایمبولینسز میں ریمانڈپر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ احتساب سے توجہ ہٹانے کیلئے انتقامی کاروائیاں شروع کر دی گئیں، شبلی فراز کے گھر سے احمد فراز کے تخلیقی اثاثے کی ڈکیتی قومی المیہ ہے۔حکمرانوں کا احتساب جلد انجام تک پہنچے گااورپاکستان کا لوٹا ہوا خزانہ واپس آئے گا۔