ترکی کی غیر متزلزل حمایت کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کے لیے طاقت کا ذریعہ ہے، وزیر اعظم

 
0
411

اسلام آباد 23 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر دوبارہ اٹھانے پر ترک صدر کا مشکور ہوں۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترک صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ترکی کی غیر متزلزل حمایت کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کے لیے طاقت کا ذریعہ ہے۔


انہوں نے کہا کہ ترک صدر نے جنرل اسمبلی کے خطاب میں ایک بار پھر کشمیریوں کے حق کے لیے آواز اٹھائی۔

صدر عارف علوی نے چینی سفیر کو ہلال پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا