تھانہ نیوٹاؤن کی کاروائی، نجی ٹارچر سیل سے زنجیروں میں جکڑا شخص بازیاب، سفاک ملزم گرفتار

 
0
312

راولپنڈی 24 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): تھانہ نیوٹاؤن کی کاروائی، نجی ٹارچر سیل سے زنجیروں میں جکڑا شخص بازیاب، سفاک ملزم گرفتار، سی پی او محمد احسن یونس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ شخص کو بازیاب اور ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، پولیس ذرائع کے مطابق نیوٹاون پولیس اطلاع ملنے پر فوری طور پر موقعہ پر پہنچی اور نجی ٹارچر سیل سے زنجیروں میں جکڑے شخص کو بازیاب کرواتے ہوۓ سفاک ملزم جہانزیب اقبال کو گرفتار کر لیا، ملزم نے باڈی بلڈنگ کلب میں نجی ٹارچر سیل بنا رکھا تھا، ملزم جہانزیب نے شہباز نامی شخص کو شیشہ ٹوٹنے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور زنجیروں سے جکڑ کر حبس بیجا میں رکھا، کسی بھی شخص پر تشدد ناقابل برداشت ہے، ایسے واقعات پر قانون ضرور حرکت میں آۓ گا، ایس پی راول رائے مظہر اقبال راولپنڈی پولیس شہریوں پر کسی بھی قسم کے تشدد کے سلسلہ میں زیرو ٹالیرنس پالیسی رکھتی ہے،سی پی او محمد احسن یونس