وفاقی دارالحکومت میں کالعدم عناصر کی تکفیری مہم قوم و ملک کیلئے زہر قاتل ہے۔تحریک نفاذ فقہ جعفریہ

 
0
490

حکومت تکفیری نعرے لگانے والے کالعدم گروپوںکے پریشر سے نکل کرانکے خلاف سخت کاروائی کرے ،بڑے لائحہ عمل کیلئے مجبور نہ کیا جائے۔علامہ بشارت امامی
اربعین حسینی کے جلوسوں کو واک میںبدلنے کے اعلانات یزیدیت کو تقویت پہنچانا ہے، عزادارمجالس و جلوسہائے عزاداری کو ترجیح دیں
قائد ملت جعفریہ آغاسید حامدعلی شاہ موسوی کا موقف پوری قوم کی آواز ہے پاکستان میںامن کانفرنسوںسے نہیں بلکہ حکومت کے عملی اقدامات سے قائم ہوگا
سنی شیعہ بھائی چارہ سبوتاژ کرنے کی سازش ناکام بنادی جائیگی ۔ ٹی این ایف جے اسلام آبادکے صدرکا میڈیااورعزاداروں سے خطاب

اسلام آباد 24 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق کمسن اسیرہ کربلاحضرت سکینہ بنت الحسین سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے عشرہ شہیدہ زنداں کے اختتام پرفیڈرل ایریا نیول اینکریج سے برآمد ہونیوالے مرکزی ماتمی جلوس میں شریک ہزاروں عزاداروں نے کالعدم گروپوں کی جانب سے منافرت اور اشتعال انگیزی کے نتیجے میں وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف مقامات پر کالعدم عناصر کی تکفیری مہم کو قوم و ملک کیلئے زہر قاتل قراردیتے ہوئے کوہاٹ میں پانچ عزاداروں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی پرزور مذمت کی ہے۔

ٹی این ایف جے فیڈرل کیپٹل کے صدرعلامہ بشارت حسین امامی نے علمائے کرام، بانیاں مجالس ، لائنسداران، ماتمی سالاروں کی موجودگی میں میڈیا نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ مساجد میں کھلے عام اشتعال انگیز تقاریر اور پبلک مقاما ت بالخصوص ریڈ زون میں مسلمہ مکتب فکر کے خلاف اور تکفیری نعرے لگانے والے انتہا پسند کالعدم گروپوں کیخلاف انتظامیہ نے نہ کوئی ایف آئی آر درج کی اور نہ ہی کسی شر پسند کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے گزشتہ روز عزاداران سے خطاب کو پوری قوم کے دل کی آواز اور انکے موقف کو حق بجانب قراردیتے ہوئے باورکرایاکہ وطن عزیز پاکستان میںامن وامان محض کانفرنسوں، سیمیناروں اور اجلاسوں سے نہیں بلکہ حکومت کے عملی اقدامات سے قائم ہوگا۔آقای موسوی کا یہ کہنا بالکل درست ہے کہ صدر مملکت فساد اور نفرت کے خاتمے کیلئے اعلامیے اور مطالبے نہیں ایکشن پلان کا اعلان کریں ،صدر کی کانفرنس میں کالعدم جماعتوں کو بلوا کر شہداء کے وارثوں کو خون کے آنسو رلا یاگیا۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی حالیہ اے پی سے کے اعلامیے سے پاکستان دشمنوں نے زیادہ فائدہ اٹھایا ، کالعدم جماعتوں میں جان پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کیلئے ڈالی گئی جو لمحہ فکریہ ہے؟

انہوں نے عدلیہ مقننہ انتظامیہ پر زوردیا کہ وہ آئین کے مطابق کام کریں ،کسی دوسرے کے کام میں ٹانگ نہ اڑائی جائے ،محترم اداروں کی عزت میں ملک کی عزت ہے لہذا تمام قوتوں کودانشمندی اور ہوش سے کام لینا ہوگا ۔انہوں نے قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی جانب سے رویت ہلال کمیٹی اور متحدہ علماء بورڈ کو غیر آئینی ادارے قراردینے کی پرزور تائید کرتے ہوئے ان اداروں کے تمام اقدامات کوغیر آئینی قراردیا ۔علامہ بشارت امامی نے یہ بات زوردیکر کہی کہ حکومت ،اپوزیشن سمیت تمام قوتیںذہن نشین رکھیں کہ اگر قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے ایک اشارہ کردیا توسب کو پتہ لگ جائیگا لیکن تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کو تقسیم کرنے کی کوئی سازش ہر گزکامیاب نہیں ہونے دے گی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے بقول بعض عناصر کی جانب سے چہلم شہدائے کربلا اربعین حسینی ؑ کے جلوسوں کو سبوتاژ کرنے کیلئے واک کے اعلانات یزیدیت کو تقویت پہنچانا اور عزاداری پر پابندیوں کی راہ ہموار کرنا ہے لہذا تمام حسینی ؑ مجالس و جلوسہائے عزاداری کو اہمیت دیں، منفی سرگرمیوں کو کامیاب نہ ہونے دیں ،عزاداران مظلوم کربلا وج تج کر مجالس و جلوس کے پروگرام کریں ،منفی حرکات کرنے والوں کو اپنی صفوں میں داخل نہ ہونے دیں، جوش کے بجائے ہوش سے کام لے کر دشمنان میلاد و عزاداری کو سنی شیعہ اتحاد کے عملی مظاہرے اور باہمی تعاون کیساتھ ناکام بنا دیں ۔علامہ امامی نے حکومتی انتظامیہ کی طرف سے لائسنسی روایتی جلوسوں پر ایف آئی آرز کے اندراج جبکہ تکفیری ریلیاں نکالنے والوں کی منت سماجت کی افسوسناک روش کو تبدیل کرنے اوراسلام آباد کی مساجد میںجاری تکفیری ٹولے کی سرگرمیوں کا نوٹس لے کر انکے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ۔اس موقع پرشرکائے ماتمی جلوس نے بلندنعروں کی گونج میں اس عہد کا اظہار کیا کہ قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے ضابطہ عزاداری پر آٹھ ربیع الاول تک عملدرآمد جاری رکھا جائیگا اور سنی شیعہ بھائی چارے اور امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش کو مل جل کر ناکام بنادیاجائیگا۔علامہ بشارت حسین امامی نے کہا کہ اگرہمارے مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو ہم قائد ملت جعفریہ آغاسید حامدعلی شاہ موسوی سے بڑا لائحہ عمل دینے کی اپیل کریں گے جس پر